کراچی: کراچی پولیس کے کانسٹیبل تیمور خان معدے کے کینسر کے باعث دورانِ علاج ڈاؤ ہسپتال میں انتقال کر گئے۔
ہل پارک میں مبینہ غیر قانونی تعمیرات، جماعت اسلامی سندھ ہائی کورٹ پہنچ گئی
پولیس ترجمان کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی کے احکامات پر ویلفیئر انسپکٹر شرافت خان نے سب انسپکٹر شاہد کے ہمراہ مرحوم کے گھر جا کر اہل خانہ سے تعزیت کی اور ان کے غم میں شریک ہوئے۔
پولیس کی جانب سے مرحوم کی تدفین کے اخراجات بھی ادا کیے گئے جبکہ اہل خانہ کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔
انسپکٹر شرافت خان نے مرحوم کانسٹیبل تیمور خان کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی ذمہ داریاں دیانت داری اور فرض شناسی کے ساتھ انجام دیں، جنہیں محکمہ ہمیشہ یاد رکھے گا۔
مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
