Tashakur News

ایڈیشنل آئی جی کراچی کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا دورہ، سیکیورٹی اقدامات پر اطمینان کا اظہار

کراچی: ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا دورہ کر کے وہاں سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

کراچی میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کارروائیاں، 27 افراد حفاظتی تحویل میں

دورے کے موقع پر ایس ایس پی سٹی سمیت دیگر سینئر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ پولیس چیف کو سیکیورٹی صورتحال اور حفاظتی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ایڈیشنل آئی جی نے سیکیورٹی پر تعینات اہلکاروں سے ملاقات کی اور ان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں مکمل چوکسی کے ساتھ فرائض انجام دینے کی ہدایت کی۔

بعد ازاں انہوں نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے سی ای او فرخ سبزواری اور دیگر عہدیداران سے ملاقات کی، جس میں امن و امان، کاروباری سرگرمیوں اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے کہا کہ کراچی پولیس جدید ٹیکنالوجی اور مؤثر حکمت عملی کے ذریعے شہر میں امن و امان برقرار رکھنے، جرائم کے خاتمے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت متحرک اور پرعزم ہے۔

Exit mobile version