Site icon Tashakur News

اسحاق ڈار اور عباس عراقچی کا رابطہ، ایران کی پاکستان سے کشیدگی کم کرانے میں کردار ادا کرنے کی درخواست

435077 1700768 updates

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں خطے کی تازہ صورتحال اور علاقائی پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

خواجہ آصف کا بھارتی آرمی چیف کے بیان پر ردعمل، ’’بھارت دوبارہ شوق پورا کر لے، جواب پہلے سے سخت ملے گا‘‘

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے لبنان میں اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی مبینہ خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے بیروت کے بعض علاقوں پر ممکنہ اسرائیلی حملوں کے احکامات پر بھی خدشات کا اظہار کیا۔

گفتگو کے دوران عباس عراقچی نے علاقائی سفارتکاری میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے موجودہ صورتحال میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان سے فعال کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔ انہوں نے جنگ بندی برقرار رکھنے اور امن کی کوششوں کی حمایت جاری رکھنے پر بھی زور دیا۔

اسحاق ڈار نے پاکستان کی جانب سے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی کا تسلسل موجودہ مفاہمتوں کے تحفظ اور علاقائی استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔

ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال پر قریبی رابطے اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا، جبکہ پاکستان اور ایران نے سفارتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

Exit mobile version