وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارتی آرمی چیف کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اگر ایک بار پھر کسی مہم جوئی کا ارادہ رکھتا ہے تو اسے پہلے سے زیادہ سخت جواب ملے گا۔
ٹرمپ کا نیتن یاہو سے رابطہ، حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق کا دعویٰ
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت گزشتہ کشیدگی کے دوران اپنی ناکامی کے اثرات اب تک محسوس کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ "بھارت کے ساتھ جو پچھلی بار ہوا شاید ان کی تسلی نہیں ہوئی، ایک بار پھر شوق پورا کر لیں، ان شاء اللہ تسلی ہو جائے گی۔”
وزیر دفاع نے دعویٰ کیا کہ بھارت خطے میں پراکسی سرگرمیوں کے ذریعے پاکستان کے خلاف محاذ آرائی کر رہا ہے اور افغانستان میں موجود بعض عناصر کو اس مقصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر بھارت نے دوبارہ کوئی جارحانہ اقدام کیا تو پاک فوج بھرپور جواب دے گی اور بھارت کو پہلے سے زیادہ بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی سلامتی، خودمختاری اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور کسی بھی قسم کی جارحیت کا مؤثر جواب دیا جائے گا۔

