Site icon Tashakur News

بلاول بھٹو کا شگر میں جلسہ، فارم 45 اور 47 سے متعلق بیان پر سیاسی بحث شدت اختیار کر گئی

bilawal in gb shiger1780317198 0 600x450 1

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان کے علاقے شگر میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام فارم 45 کا بندوبست کریں جبکہ فارم 47 کا بندوبست وہ خود کریں گے، جس کے بعد ان کے بیان پر سیاسی حلقوں میں بحث شروع ہو گئی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف سے مصطفیٰ کمال کی ملاقات، شعبہ صحت میں جاری اصلاحات پر تبادلہ خیال

جلسے سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ دیرینہ تعلق رکھتی ہے اور پارٹی ہمیشہ عوامی حقوق اور ترقی کے ایجنڈے پر عمل پیرا رہی ہے۔ انہوں نے ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے سیاسی کردار کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور میں عوام کو سبسڈی اور ریلیف دیا گیا اور پارٹی کا بنیادی فلسفہ “روٹی، کپڑا اور مکان” آج بھی برقرار ہے۔ بلاول بھٹو نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ پاکستان کی جوہری طاقت کی بنیاد بھی پیپلز پارٹی کے بانی کے وژن سے جڑی ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے الزام عائد کیا کہ گزشتہ انتخابات میں پارٹی کے ساتھ ناانصافی ہوئی، تاہم اس بار شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق اگر پیپلز پارٹی کا امیدوار منتخب ہوتا ہے تو وہ ترقیاتی منصوبوں اور وسائل کی فراہمی کے لیے مؤثر کردار ادا کر سکے گا۔

انہوں نے گلگت بلتستان کے لیے زیادہ خودمختاری، مقامی وسائل پر مقامی حق ملکیت اور اختیارات کی منتقلی پر زور دیا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ دیگر جماعتیں فیصلے اسلام آباد سے کرنا چاہتی ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کا مؤقف ہے کہ مقامی فیصلے مقامی نمائندے کریں۔

بلاول بھٹو زرداری نے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور خطے میں ترقیاتی عمل کو تیز کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

Exit mobile version