Site icon Tashakur News

مرکزی مسلم لیگ کا مہنگائی کے خلاف کراچی، حیدرآباد اور سکھر میں دھرنوں کا اعلان

Screenshot 2026 06 01 173000

مرکزی مسلم لیگ نے بڑھتی ہوئی مہنگائی، لوڈشیڈنگ اور شہری مسائل کے خلاف کراچی، حیدرآباد اور سکھر میں دھرنے دینے کا اعلان کر دیا ہے، جبکہ کراچی میں اورنگی سے کورنگی تک احتجاجی مارچ کی تیاریاں بھی جاری ہیں۔
سندھ محتسب کو 2025 میں 25 ہزار سے زائد شکایات موصول، شہریوں کو 4.29 ارب روپے کا ریلیف فراہم کیا گیا

مرکزی مسلم لیگ سندھ کے صدر فیصل ندیم نے کہا ہے کہ حکمران عوام کی خوشیوں پر حملہ آور ہیں اور مہنگائی نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے باعث عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں جبکہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر کراچی میں پانی کی مصنوعی قلت پیدا کی گئی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پورا کراچی کچرے کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکا ہے اور شہری مسائل کے حل کے لیے کوئی سنجیدہ اقدامات نہیں کیے جا رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر قائد کے مسائل کے ذمہ دار مرتضیٰ وہاب ہیں۔

مرکزی مسلم لیگ نے مطالبہ کیا کہ کراچی کی حکمرانی مقامی شہریوں کے حوالے کی جائے اور ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔ جماعت نے اہل پارک سمیت مختلف منصوبوں کی شفاف تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا۔

اس موقع پر ندیم اعوان نے کہا کہ مرکزی مسلم لیگ عوام کے ہر دکھ سکھ میں شریک ہے اور عیدالاضحیٰ کے موقع پر ایک لاکھ 32 ہزار سے زائد گھرانوں تک قربانی کا گوشت پہنچایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے بتایا گیا کہ اورنگی تا کورنگی احتجاجی مارچ کی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

Exit mobile version