Site icon Tashakur News

اقبال مارکیٹ پولیس کی کارروائی، ایرانی پیٹرول فروخت کرنے والا ملزم گرفتار

WhatsApp Image 2026 06 01 at 5.11.43 PM

تھانہ اقبال مارکیٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے نان کسٹم (ایرانی) پیٹرول فروخت کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
Monday, 1st June 2026

ویسٹ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت حیدر علی ولد نصیر احمد کے نام سے ہوئی ہے، جو غیر قانونی طور پر ایرانی پیٹرول فروخت کرنے میں ملوث تھا۔

پولیس نے کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 5 گیلن میں موجود 30 لیٹر ایرانی پیٹرول، ایک موبائل فون اور نقد رقم بھی برآمد کر لی۔

ویسٹ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ غیر قانونی ایندھن کی خرید و فروخت میں ملوث دیگر عناصر کے بارے میں بھی تحقیقات جاری ہیں۔

Exit mobile version