بین الاقوامی ذرائع کے مطابق سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچیچ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتی ایس-400 دفاعی نظام کے ریڈار کو نشانہ بنایا گیا تھا اور دستیاب رپورٹس اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ سسٹم متاثر ہوا۔
رپورٹ کے مطابق سربیا کے صدر کا کہنا تھا کہ چینی سیٹلائٹس کے ذریعے یہ دیکھا جا سکتا تھا کہ ایس-400 ریڈار سسٹم کے کن حصوں کو نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکام کی تردید کے باوجود مختلف رپورٹس اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہیں کہ نظام کو نقصان پہنچا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی مختلف دعوؤں اور جوابی بیانات کے درمیان معرکہ حق سے متعلق صورتحال پر دونوں فریقین کے مؤقف میں اختلاف پایا جاتا رہا ہے۔
تاہم آزاد ذرائع سے ان دعوؤں کی مکمل تصدیق تاحال ممکن نہیں ہو سکی۔

