Site icon Tashakur News

عید کے بعد سفر کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں، موٹروے پولیس کی اہم ہدایات جاری

Pakistan Motorway Police 2

کراچی: نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے عید کی تعطیلات کے بعد سفر کرنے والے شہریوں کے لیے اہم سفری ہدایات جاری کر دی ہیں۔

ہل پارک کے اطراف مبینہ غیر قانونی تعمیرات، میئر کراچی نے نوٹس لیتے ہوئے کارروائی شروع کر دی

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق تعطیلات کے اختتام پر قومی شاہراہوں اور موٹرویز پر ٹریفک کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے، جس کے پیش نظر شہریوں کو محتاط ڈرائیونگ کی ہدایت کی گئی ہے۔

ہدایات میں کہا گیا ہے کہ دورانِ سفر مقررہ رفتار کی پابندی کی جائے، لین ڈسپلن پر سختی سے عمل کیا جائے اور ڈرائیونگ کے دوران مکمل توجہ سڑک پر رکھی جائے۔ سیٹ بیلٹ کے لازمی استعمال پر بھی زور دیا گیا ہے۔

موٹروے پولیس نے خبردار کیا ہے کہ غنودگی یا جسمانی تھکن کی حالت میں گاڑی چلانے سے مکمل اجتناب کیا جائے تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔

مزید کہا گیا ہے کہ شدید گرمی کے موسم میں سفر کے دوران پانی اور ضروری اشیاء ہمراہ رکھنا بھی ضروری ہے۔

ترجمان کے مطابق شہری سفر سے قبل ہیلپ لائن 130، ایف ایم 95 اور موٹروے پولیس کے آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے تازہ ٹریفک اپڈیٹس حاصل کر سکتے ہیں۔

موٹروے پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کریں اور محفوظ سفر کو یقینی بنائیں۔

Exit mobile version