شہر قائد میں گزشتہ کئی روز سے جاری شدید گرمی اور حبس نے شہریوں کو نڈھال کر دیا ہے، جبکہ محکمہ موسمیات نے آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
خانہ کعبہ کا نیا غلاف یکم محرم کو تبدیل کیا جائے گا، کسوہ کی باضابطہ حوالگی مکمل
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس وقت شہر کا درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، تاہم آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔
ماہرین موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کے باعث گرمی کی شدت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جا رہی ہے، جس سے شہریوں کو شدید حبس کا سامنا ہے۔
شہر میں جنوب مغرب کی سمت سے 16 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سمندری ہوائیں چل رہی ہیں، جس کے باعث گرمی کی شدت میں کسی حد تک کمی محسوس کی جا رہی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج مطلع صاف رہنے کا امکان ہے جبکہ بارش کی کوئی پیش گوئی نہیں کی گئی۔

