مکہ مکرمہ میں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے رابطہ عالمِ اسلامی کے سیکرٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی سے اہم ملاقات کی، جس میں اسلامی اور علاقائی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
سیاچن کے برفانی محاذ سے پاک فوج کے جوانوں کا عید الاضحیٰ پر قوم کے نام پیغام
رابطہ عالمِ اسلامی کے ہیڈ کوارٹر آمد پر شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی نے محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے امتِ مسلمہ کو درپیش چیلنجز اور اسلامی شعور و بیداری کے فروغ سے متعلق امور پر گفتگو کی۔
وفاقی وزیرِ داخلہ نے رابطہ عالمِ اسلامی کی اسلامی بیداری اور بین الاقوامی سطح پر مثبت کردار کو سراہا۔ انہوں نے سعودی حکومت کی جانب سے حجاج کرام کے لیے کیے گئے شاندار انتظامات کی بھی تعریف کی۔
محسن نقوی نے کہا کہ سعودی قیادت کے بہترین اقدامات قابلِ تحسین ہیں اور پاکستان اور سعودی عرب تاریخی اسلامی رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔
رابطہ عالمِ اسلامی کے سیکرٹری جنرل نے وزیرِ داخلہ کو حج کی مبارکباد بھی پیش کی۔

