Site icon Tashakur News

سیاچن کے برفانی محاذ سے پاک فوج کے جوانوں کا عید الاضحیٰ پر قوم کے نام پیغام

siachin1780035412 0 600x450 1

سیاچن گلیشیئر کے بلند ترین اور سخت ترین محاذ پر تعینات پاک فوج کے جوانوں نے عید الاضحیٰ کے موقع پر قوم کو خصوصی مبارکباد پیش کی ہے۔
پاکستان نے اقوام متحدہ امن مشنز میں 237 ہزار سے زائد اہلکاروں کی خدمات انجام دیں، 183 شہداء کو خراجِ عقیدت

دشوار گزار برف پوش پہاڑوں اور شدید سرد موسم میں فرائض انجام دینے والے جوانوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ جب پوری قوم عید کی خوشیاں منا رہی ہوتی ہے تو وہ وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت چوکس رہتے ہیں۔

جوانوں نے کہا کہ سیاچن کی برفانی چوٹیوں پر موجودگی قربانی، ایثار اور وطن سے وفاداری کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عیدِ قربان ہمیں بھی یہی سبق دیتی ہے کہ مادرِ وطن کی حفاظت ہر چیز پر مقدم ہے۔

پاک فوج کے جوانوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سبز ہلالی پرچم کی حرمت کے لیے کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ عید کے موقع پر ملک کی سلامتی، امن اور پاک فوج کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا جائے۔

Exit mobile version