Site icon Tashakur News

ملیر میں پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ، ایک زخمی ملزم گرفتار

WhatsApp Image 2026 05 29 at 5.41.12 PM

ملیر کے علاقے مکی شاہ بھینس کالونی کے قریب Sukhan پولیس اور مسلح ڈاکوؤں کے درمیان رات گئے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
مومن آباد میں فائرنگ، معصوم بچے اور نوجوان کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار

پولیس کے مطابق دوطرفہ فائرنگ کے دوران زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت ضمیر علی عرف طالب کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک پستول بمعہ ایمونیشن، ایک موٹر سائیکل اور نقدی رقم برآمد کرلی ہے۔

حکام کے مطابق برآمد ہونے والی موٹر سائیکل کا ریکارڈ اے وی ایل سی سے چیک کیا جا رہا ہے جبکہ زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ملزم کی تلاش جاری ہے جبکہ گرفتار ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے اور اس کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی حاصل کیا جا رہا ہے۔

Exit mobile version