Site icon Tashakur News

مومن آباد میں فائرنگ، معصوم بچے اور نوجوان کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار

WhatsApp Image 2026 05 29 at 5.40.57 PM

ویسٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرکے معصوم بچے اور ایک نوجوان کو زخمی کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔
امریکی شہر ڈیلس میں گیس دھماکا، 2 خواتین اور ایک بچے سمیت 3 افراد ہلاک

ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق ملزم نے لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 14 سالہ فیضان ولد حسیب اور 22 سالہ مصطفیٰ خان ولد ارشد خان زخمی ہوگئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاع ملتے ہی فوری کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم وقاص ولد محمد رفیق کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Exit mobile version