Site icon Tashakur News

نیویارک سٹی کے میئر ظہران ممدانی کا ایران امریکا جنگ ختم کرنے کا مطالبہ

434865 8990502 updates

نیویارک سٹی کے میئر ظہران ممدانی نے ایران اور امریکا کے درمیان جاری جنگی کشیدگی کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس جنگ کی قیمت عام عوام ادا کر رہے ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، درست سفری دستاویزات والے مسافر کو آف لوڈ کرنا غیر قانونی قرار

میئر نیویارک سٹی ظہران ممدانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ تین ماہ قبل ایسی جنگ شروع کی گئی جس کے حق میں کسی نے ووٹ نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس کی منظوری کے بغیر شروع کی گئی اس جنگ کے باعث عوامی بجٹ شدید متاثر ہوئے ہیں جبکہ امریکا میں پیٹرول اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

ظہران ممدانی نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ وہ پہلے دن سے اس جنگ کے خلاف ہیں اور آج بھی اپنے مؤقف پر قائم ہیں۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ جنگ فوری طور پر ختم ہونی چاہیے۔

دوسری جانب امریکی نائب صدر کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان ابھی معاہدہ طے نہیں پایا، تاہم دونوں ممالک کسی معاہدے کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں۔

Exit mobile version