Site icon Tashakur News

لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، درست سفری دستاویزات والے مسافر کو آف لوڈ کرنا غیر قانونی قرار

434863 9842393 updates

لاہور ہائیکورٹ نے درست ویزا، ٹکٹ اور مکمل سفری دستاویزات رکھنے والے مسافر کو آف لوڈ کرنے کے عمل کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ایف آئی اے کا اقدام کالعدم قرار دے دیا۔
کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی، درجہ حرارت 37 ڈگری تک جانے کا امکان

لاہور ہائیکورٹ میں مسافر کو آف لوڈ کیے جانے سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس راحیل کامران نے کی، جس کے بعد عدالت نے 9 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ درخواست گزار کو نائجیریا جانے سے روکا گیا، حالانکہ اس کے پاس درست ویزا، ٹکٹ اور دیگر تمام سفری دستاویزات موجود تھیں۔

فیصلے کے مطابق درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ بورڈنگ کارڈ جاری ہونے کے بعد اچانک اسے آف لوڈ کردیا گیا اور صرف اس خدشے کی بنیاد پر سفر سے روکا گیا کہ شاید وہ دبئی سے واپس نہ آئے۔

عدالت نے قرار دیا کہ درخواست گزار کسی مقدمے، انکوائری، بلیک لسٹ یا ای سی ایل میں شامل نہیں تھا، جبکہ آف لوڈ کیے جانے کے باعث اسے مالی نقصان، ذہنی اذیت اور بدنامی کا سامنا کرنا پڑا۔

لاہور ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ بیرون ملک سفر کرنا آئین کے تحت ہر شہری کا بنیادی حق ہے، اور اگرچہ ایف آئی اے کو اختیارات حاصل ہیں، تاہم یہ اختیارات لامحدود نہیں ہوسکتے۔

عدالت نے ایف آئی اے کے لیے مسافروں کو آف لوڈ کرنے سے متعلق نئی گائیڈ لائنز بھی جاری کردیں۔ فیصلے کے مطابق کسی بھی مسافر کو آف لوڈ کرتے وقت متعلقہ افسران کو تفصیلی اور بامعنی وجوہات تحریری طور پر ریکارڈ کرنا ہوں گی۔

عدالت نے مزید ہدایت کی کہ مسافر سے کیے گئے سوالات اور اس کے جوابات بھی باقاعدہ ریکارڈ کا حصہ بنائے جائیں۔

Exit mobile version