Tashakur News

کراچی: آلائشیں پھاڑنے اور صفائی میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، درجنوں گرفتار

Syed Hasan Naqvi کی ہدایت پر عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہر بھر میں آلائشیں پھاڑنے اور صفائی کے نظام میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔
امریکا اور ایران کشیدگی کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں دوبارہ بڑھ گئیں

ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد افراد کے خلاف مقدمات درج کیے جبکہ درجنوں افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔

کمشنر کراچی کے مطابق شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے، جس کے تحت آلائشیں پھاڑنے، سڑکوں اور عوامی مقامات پر جانوروں کی باقیات پھینکنے اور سرکاری احکامات کی خلاف ورزی پر بلاامتیاز کارروائی کی جا رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گلشن اقبال پولیس اسٹیشن میں آلائشیں پھاڑنے کے واقعات پر 7 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ شیر شاہ میں 4 افراد کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر حراست میں لے کر مقدمہ درج کیا گیا۔

ماڈل کالونی میں بھی کارروائی کے دوران 4 افراد کو گرفتار کر کے ایف آئی آر درج کی گئی۔ مجموعی طور پر گزشتہ روز شہر میں 43 افراد کو گرفتار کیا گیا اور مختلف تھانوں میں مقدمات درج کیے گئے۔

کمشنر کراچی نے کہا کہ آلائشیں پھاڑنا سنگین جرم ہے کیونکہ اس سے شہر میں بدبو، گندگی اور ماحولیاتی آلودگی پھیلتی ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ صفائی کے عمل میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں تاکہ شہر کو صاف ستھرا رکھا جا سکے۔

WhatsApp Image 2026 05 28 at 4.49.10 PM 1

Exit mobile version