امریکا اور ایران کے درمیان تازہ جھڑپوں اور کشیدگی میں اضافے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
یومِ تکبیر: پاکستان کے ناقابلِ تسخیر دفاع اور قومی وقار کا دن 4 Chagai-I
عالمی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ کی قیمت تقریباً 2.5 فیصد بڑھ کر 96.63 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جب کہ اس سے قبل گزشتہ روز اس کی قیمت میں 5.31 فیصد کمی دیکھی گئی تھی۔
اسی طرح ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کی قیمت بھی اسی رجحان کے ساتھ بڑھتے ہوئے تقریباً 100 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جبکہ بدھ کے روز اس میں تقریباً 6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔
ماہرین کے مطابق مشرق وسطیٰ میں جغرافیائی کشیدگی اور سپلائی کے خدشات کے باعث عالمی توانائی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ بڑھ گیا ہے۔

