Site icon Tashakur News

یومِ تکبیر: پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کو 28 برس مکمل

434811 6258132 updates

پاکستان کے تاریخی ایٹمی دھماکوں کو آج 28 برس مکمل ہوگئے۔ پاکستان نے 28 مئی 1998 کو بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں بلوچستان کے علاقے Chagai میں کامیاب ایٹمی تجربات کیے تھے، جس کے بعد اس دن کو ’’یومِ تکبیر‘‘ کے نام سے یاد رکھا جاتا ہے۔
یومِ تکبیر پاکستان کے ناقابلِ تسخیر دفاع کی علامت ہے، صدر آصف زرداری

وزیراعظم Shehbaz Sharif نے یومِ تکبیر کے موقع پر اپنے پیغام میں سابق وزیراعظم Zulfikar Ali Bhutto، Nawaz Sharif، Abdul Qadeer Khan اور Samar Mubarakmand کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان ایٹمی قوت نہ بنتا تو دشمن ہر حد پار کرسکتا تھا، جبکہ پاکستان کا ایٹمی حصار اور مسلح افواج دشمن کے راستے میں مضبوط رکاوٹ ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ بھارت نے پہلگام فالس فلیگ سازش کا ڈرامہ رچایا تاہم قوم اور افواج نے متحد ہوکر بھارتی عزائم ناکام بنائے۔ انہوں نے آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ کو Asim Munir کی قیادت میں پیشہ ورانہ مہارت کا مظہر قرار دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ دشمن فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان جیسی پراکسیز کی پشت پناہی کررہا ہے، تاہم پاکستان کی مسلح افواج مادرِ وطن کے دفاع کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں اور آپریشن ’’غضب للحق‘‘ کے ذریعے تمام فتنوں کا خاتمہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ Inter-Services Public Relations کے مطابق یومِ تکبیر کی 28ویں سالگرہ پر مسلح افواج کے سربراہان نے قوم کو مبارکباد پیش کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 28 مئی 1998 پاکستان کی تاریخ کا وہ عظیم دن ہے جب ملک ایٹمی طاقت بن کر ابھرا اور جنوبی ایشیا میں اسٹریٹجک توازن بحال ہوا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ کامیابی قومی اتحاد، مدبر قیادت، سائنسدانوں، انجینئرز اور پاک افواج کی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔

Exit mobile version