Site icon Tashakur News

حج کا رکنِ اعظم آج ادا کیا جائے گا، لاکھوں عازمین میدانِ عرفات میں جمع

434725 5554667 updates

حج کے مقدس مناسک کا سلسلہ جاری ہے اور آج 9 ذوالحجہ کو دنیا بھر سے آئے لاکھوں فرزندانِ اسلام میدانِ عرفات میں جمع ہو کر حج کا رکنِ اعظم ’’وقوفِ عرفہ‘‘ ادا کریں گے۔
ایران نے امریکا کو سخت جواب دیا، اب خطے میں محفوظ پناہ گاہ نہیں ملے گی: آیت اللہ خامنہ ای

گزشتہ روز 8 ذوالحجہ کو عازمینِ حج نے منیٰ میں یومِ ترویہ عبادات، ذکر و اذکار اور تلاوتِ قرآن پاک میں گزارا۔ شدید گرمی کے باعث بیشتر حجاج دن کے اوقات خیموں میں مقیم رہے جبکہ شام کے وقت منیٰ کی سڑکوں اور گزرگاہوں میں عازمین کی آمدورفت میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے آئے تقریباً 20 لاکھ عازمینِ حج آج ظہر سے قبل میدانِ عرفات پہنچیں گے جہاں مسجد نمرہ سے خطبۂ حج دیا جائے گا۔ حجاج کرام ظہر اور عصر کی نمازیں قصر کے ساتھ ادا کریں گے جبکہ غروبِ آفتاب تک دعاؤں، توبہ استغفار اور عبادات میں مصروف رہیں گے۔

غروبِ آفتاب کے بعد حجاج مزدلفہ روانہ ہوں گے جہاں کھلے آسمان تلے رات گزارنے کے ساتھ جمرات کو کنکریاں مارنے کیلئے کنکریاں بھی جمع کی جائیں گی۔

10 ذوالحجہ کو حجاج دوبارہ منیٰ پہنچ کر بڑے شیطان کو کنکریاں ماریں گے، قربانی اور حلق یا قصر کے بعد احرام کھول دیا جائے گا جبکہ بعد ازاں مسجد الحرام میں طوافِ زیارت ادا کیا جائے گا۔

سعودی حکام کے مطابق منیٰ، عرفات اور مزدلفہ میں شدید گرمی کے پیش نظر خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ مقدس مقامات پر سایہ دار شیڈز، جدید کولنگ سسٹمز، مسٹ فینز اور طبی سہولیات میں اضافہ کیا گیا ہے جبکہ عازمین کو زیادہ پانی پینے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Exit mobile version