Site icon Tashakur News

امریکا ایران کشیدگی میں پاکستان کے ثالثی کردار کی عالمی سطح پر پذیرائی جاری

434739 2882776 updates

امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان کے مؤثر ثالثی کردار کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے جبکہ ترک میڈیا نے بھی پاکستان کی سفارت کاری کو قابلِ اعتماد اور مؤثر قرار دیا ہے۔
ایران اور امریکا کے درمیان معاہدہ عید کے بعد متوقع، مشاہد حسین سید

ترک نشریاتی ادارے TRT World کی رپورٹ کے مطابق امریکا ایران کشیدگی میں پاکستان دونوں فریقین کے درمیان ایک قابلِ اعتماد ثالث کے طور پر سامنے آیا اور دیگر علاقائی قوتوں کے برعکس خاموش، منظم اور نتیجہ خیز سفارت کاری اختیار کی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ عاصم منیر کی سفارت کاری تشہیر کے بجائے بیک چینل ڈپلومیسی اور خاموش روابط پر مبنی رہی، جبکہ انہوں نے مشکل حالات میں بھی امریکا اور ایران کے درمیان رابطوں کا سلسلہ برقرار رکھا۔

ترک میڈیا کے مطابق پاکستان کی جغرافیائی اہمیت، عسکری و انٹیلیجنس ساکھ اور امریکا و ایران دونوں کے ساتھ تعلقات نے اسے منفرد سفارتی حیثیت دی ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کی عسکری قیادت علاقائی روابط، اقتصادی راہداریوں اور سفارتی توازن کی ضامن بن کر ابھری ہے جبکہ پاکستان امریکا، چین، خلیجی ممالک، ایران اور ترکیہ کے ساتھ بیک وقت فعال تعلقات برقرار رکھے ہوئے ہے۔

ٹی آر ٹی کے مطابق پاکستان اور Saudi Arabia کے درمیان دفاعی تعاون نے بھی پاکستان کی علاقائی ساکھ کو مزید مضبوط کیا جبکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مغربی سرحدوں پر دہشت گردی کے خلاف سخت مؤقف اختیار کیا۔

رپورٹ میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ مشرق وسطیٰ کی کشیدگی کے دوران پاکستان ایک قابلِ قبول ثالث کے طور پر ابھرا ہے، تاہم اثر و رسوخ برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کو اپنے معاشی چیلنجز پر قابو پانا ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی، ایرانی، سعودی، ترک اور قطری حکام بھی ایران امریکا کشیدگی کے دوران پاکستان کی سفارتی کوششوں اور ثالثی کردار کو سراہ چکے ہیں۔

Exit mobile version