مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات تقریباً کامیاب ہو چکے ہیں اور عید کے بعد دونوں ممالک کے درمیان معاہدے پر دستخط متوقع ہیں۔
پاکستان اور چین کا مشترکہ اعلامیہ جاری، سی پیک 2.0، دفاعی تعاون اور دہشتگردی کے خلاف مضبوط مؤقف پر اتفاق
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان اہم امور پر اتفاق رائے ہو چکا ہے اور معاہدے کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
انہوں نے امریکی صدر کی جانب سے معاہدۂ ابراہیمی قبول کرنے سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ Abraham Accords ناقابل قبول ہیں اور ان پر عملدرآمد ممکنات میں شامل نہیں۔
دوسری جانب سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے کہا کہ پاکستان اور دیگر مسلم ممالک فلسطینی عوام کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے، اس لیے پاکستان جیسے ممالک کے لیے معاہدۂ ابراہیمی کو تسلیم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کا مؤقف فلسطین کے معاملے پر واضح اور مستقل ہے اور فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رہے گی۔

