Tashakur News

برطانوی ڈپٹی ہائی کمیشن وفد کی علامہ راشد محمود سومرو سے ملاقات

برطانوی ہائی کمیشن کراچی کے وفد نے سومرو ہاؤس کراچی میں جمعیت علماء اسلام (سندھ) کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو سے ملاقات کی۔
پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے متعدد معاہدوں پر دستخط

برطانوی وفد کی قیادت سیکنڈ سیکریٹری پولیٹیکل/اکانومی مسٹر سیموئیل پلیس نے کی جبکہ وفد میں سینئر پولیٹیکل ایڈوائزر سندھ و بلوچستان مس ہدا اکرام بھی شامل تھیں۔

ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

جے یو آئی کے وفد میں قاری محمد عثمان، مولانا محمد غیاث اور مولانا سمیع الحق سواتی سمیت دیگر رہنما شریک تھے۔

اس موقع پر جے یو آئی رہنماؤں نے برطانوی وفد کو آئین، جمہوریت اور پارلیمانی بالادستی سے متعلق اپنے مؤقف سے آگاہ کیا۔ رہنماؤں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں جماعت قومی خودمختاری اور عوامی حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔

WhatsApp Image 2026 05 25 at 4.23.47 PM 1

Exit mobile version