Tashakur News

پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے متعدد معاہدوں پر دستخط

وزیراعظم محمد شہباز شریف اور عوامی جمہوریہ چین کے وزیراعظم لی چیانگ نے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون سے متعلق متعدد معاہدوں، مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز) اور پروٹوکولز پر دستخط اور ان کے تبادلے کی تقریب میں شرکت کی۔
نارتھ کراچی سے چوری ہونے والا قربانی کا بیل شہریوں نے بازیاب کرالیا

یہ معاہدے تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، سائنس و ٹیکنالوجی، ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی، تعلیم، میڈیا اور عوامی روابط کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کے لیے کیے گئے۔

تقریب میں جن اہم دستاویزات پر دستخط کیے گئے ان میں تعلیمی تعاون اور تبادلوں کا ایگزیکٹو پروگرام، خشک میوہ جات اور ڈرائی فروٹ کے لیے معائنہ و قرنطینہ پروٹوکول، مکئی کے لیے نباتاتی صحت سے متعلق پروٹوکول اور زرعی ترقی کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت شامل ہیں۔

اس کے علاوہ جانوروں کی ویکسینز سے متعلق لیٹر آف ایکسچینج (LoE)، اقتصادی ترقی کے شعبے میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کی مفاہمتی یادداشت اور ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی کے شعبے میں تعاون سے متعلق ایم او یو پر بھی دستخط کیے گئے۔

دونوں رہنماؤں نے اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اور چین کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید وسعت دی جائے گی اور مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

WhatsApp Image 2026 05 25 at 4.07.31 PM

Exit mobile version