Site icon Tashakur News

نارتھ کراچی سے چوری ہونے والا قربانی کا بیل شہریوں نے بازیاب کرالیا

Screenshot 2026 05 25 142922

نارتھ کراچی میں گزشتہ روز چوری ہونے والے لاکھوں روپے مالیت کے قربانی کے بیل کو شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت تلاش کرکے برآمد کرلیا۔
سندھ میں ریبیز کے خلاف بڑا فیصلہ، صوبہ بھر میں اینٹی ریبیز مہم شروع کرنے کا اعلان

پولیس کے مطابق بیل تھانہ سرسید کی حدود سے چوری کیا گیا تھا، جسے بعد ازاں پاور ہاؤس چورنگی کے قریب سے بازیاب کرلیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان نے قیمتی بیل مبینہ طور پر صرف 20 ہزار روپے میں فروخت کردیا تھا۔

واقعے کے بعد شہریوں نے کارروائی کرتے ہوئے پانچ مشتبہ افراد کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مشتعل افراد نے ملزمان کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد تھانے منتقل کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سامنے آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دو ملزمان کو صبح سویرے بیل چوری کرکے فرار ہوتے دیکھا گیا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کا مقدمہ تھانہ سرسید میں درج کرلیا گیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Exit mobile version