نادرن بائی پاس پر قائم “عوام دوست مویشی منڈی” میں خریداری کے تمام پچھلے ریکارڈ ٹوٹ گئے، جہاں عیدالاضحیٰ سے تین دن قبل ہی منڈی کا 80 فیصد حصہ خالی ہوگیا۔
ڈانس پارٹیز اور شیشہ سرگرمیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 6 ملزمان گرفتار
منڈی ایڈمنسٹریٹر طارق تنولی کے مطابق اب بمشکل 30 فیصد مویشی باقی رہ گئے ہیں، جبکہ کراچی کی دیگر چھوٹی منڈیوں سے بھی جانور فروخت کے لیے یہاں لائے جا رہے ہیں۔ ان کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ڈھائی لاکھ سے زائد جانور فروخت ہو چکے ہیں۔
انتظامیہ کے مطابق سوشل میڈیا اور ٹک ٹاکرز کی جانب سے مہنگائی سے متعلق پھیلائی جانے والی افواہیں دم توڑ گئیں، جبکہ شہریوں نے قیمتوں اور انتظامات دونوں کو تسلی بخش قرار دیا ہے۔
مختلف علاقوں سے آنے والے خریداروں نے بھی منڈی کے انتظامات کو سراہا۔ نیو کراچی، اورنگی اور گلستانِ جوہر کے خریدار فیصل خان نے اسے مثالی انتظامات قرار دیا۔ پاک کالونی کے دانش ریاض کا کہنا تھا کہ صرف 5 سے 6 گھنٹے کی محنت کے بعد انہیں بہترین بچھڑا مل گیا، جبکہ لانڈھی کے شہزاد نے اونٹ خریدنے کے بعد کہا کہ قیمتیں عام آدمی کی پہنچ میں ہیں۔
منڈی میں خریداری کے ساتھ ساتھ فوڈ اسٹریٹ بھی شہریوں کی توجہ کا مرکز بنی رہی، جہاں خریداروں نے حلوہ پوری، چائے اور پراٹھوں سے لطف اٹھایا اور خریداری کے بعد گھروں کو روانہ ہوئے۔

