دتہ خیل کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 11 خوارج ہلاک ہوگئے۔
کوئٹہ: چمن پھاٹک کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکہ، 3 ایف سی اہلکاروں سمیت 14 افراد جاں بحق
آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران جاری انٹیلی جنس آپریشنز کے تسلسل میں دتہ خیل میں خوارج کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 11 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے خوارج دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں کلیئرنس آپریشن بھی شروع کردیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کو ختم کیا جاسکے۔

