Site icon Tashakur News

کوئٹہ: چمن پھاٹک کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکہ، 3 ایف سی اہلکاروں سمیت 14 افراد جاں بحق

434629 4596063 updates

چمن پھاٹک کے قریب ریلوے ٹریک پر زوردار دھماکے کے نتیجے میں 3 ایف سی اہلکاروں سمیت 14 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
ملیر سٹی پولیس کی بڑی کارروائی، منشیات کے اڈے پر چھاپہ، 11 ملزمان گرفتار

پولیس کے مطابق دھماکا ریلوے ٹریک پر اس وقت ہوا جب علاقے میں معمول کی سرگرمیاں جاری تھیں۔ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ قریبی عمارتوں کے شیشے اور کھڑکیاں ٹوٹ گئیں جبکہ اطراف میں کھڑی 10 گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

ریلوے حکام کے مطابق دھماکے کے بعد پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو فوری طور پر کوئٹہ اسٹیشن پر روک دیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق 20 سے زائد زخمیوں کو سول سنڈیمن اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو طلب کرلیا گیا ہے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

معاون وزیراعلیٰ بلوچستان شاہد رند نے تصدیق کی ہے کہ دھماکے میں مجموعی طور پر 14 افراد جاں بحق ہوئے جن میں ایف سی کے 3 اہلکار بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے اور تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردوں نے ایک بار پھر نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا ہے، تاہم ایسے حملے سکیورٹی اداروں کے عزم کو کمزور نہیں کرسکتے۔

Exit mobile version