Tashakur News

بہادر آباد پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

ایسٹ زون کے تھانہ بہادر آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
کیماڑی پولیس کی بڑی کارروائی، بین الصوبائی منشیات نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والی خاتون گرفتار

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت یونس ولد نظیر احمد اور دانش ولد عبد الواحد کے ناموں سے ہوئی ہے۔

کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے دو عدد غیر قانونی پستول بمعہ ایمونیشن اور ایک رکشہ برآمد کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کے سابقہ کرمنل ریکارڈ کے حوالے سے بھی معلومات حاصل کی جارہی ہیں تاکہ ان کے دیگر جرائم میں ملوث ہونے کے پہلوؤں کا جائزہ لیا جا سکے۔

WhatsApp Image 2026 05 24 at 6.52.37 PM

Exit mobile version