کراچی کے ضلع کیماڑی میں موچکو پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی منشیات نیٹ ورک سے وابستہ ایک خاتون منشیات سپلائر کو گرفتار کر لیا۔
روس کا کیف پر شدید میزائل و ڈرون حملہ، ہائپر سونک میزائل کے استعمال سے تباہی
پولیس کے مطابق ملزمہ کو موچکو چیک پوسٹ پر کارروائی کے دوران حراست میں لیا گیا، جس کی شناخت حفیظہ زوجہ پھل جان کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے ملزمہ کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی 2 کلو سے زائد منشیات برآمد کر لی، جن میں 1359 گرام آئس اور 987 گرام افیون شامل ہے۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمہ بلوچستان کے شہر تربت سے مسافر بس کے ذریعے کراچی منشیات کی سپلائی کیلئے پہنچی تھی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمہ کے خلاف تھانہ موچکو میں انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ نمبر 340/26 درج کر لیا گیا ہے جبکہ اس کے نیٹ ورک سے وابستہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمہ سے مزید اہم انکشافات کی توقع ہے اور تفتیش کا دائرہ مختلف شہروں تک بڑھایا جا رہا ہے۔
