Site icon Tashakur News

نادرن بائی پاس مویشی منڈی میں ریکارڈ خریداری، ڈیڑھ لاکھ سے زائد جانور فروخت

Screenshot 2026 05 23 224457

عیدالاضحیٰ کی آمد کے ساتھ ہی نادرن بائی پاس پر قائم عوام دوست مویشی منڈی میں قربانی کے جانوروں کی خریداری اپنے عروج پر پہنچ گئی، جہاں اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زائد جانور فروخت کیے جاچکے ہیں۔ شہریوں کی بڑی تعداد نے منڈی کا رخ کیا جبکہ رات بھر جاری رہنے والی سرگرمیوں کے بعد صبح سویرے سودوں میں غیرمعمولی تیزی دیکھی گئی۔
منگھوپیر میں تجاوزات آپریشن پر ہنگامہ، مشتعل افراد کا نیو ناظم آباد کے گھروں پر پتھراؤ

منڈی انتظامیہ کے مطابق اس سال جانوروں کی قیمتیں نسبتاً متوازن اور عام شہری کی قوت خرید کے مطابق ہیں، جس پر خریداروں نے اطمینان کا اظہار کیا۔ شہریوں نے دیگر کراچی والوں کو بھی سستی اور بہتر خریداری کے لیے نادرن بائی پاس مویشی منڈی آنے کا مشورہ دیا ہے۔

ایڈمنسٹریٹر طاقت تنولی کا کہنا ہے کہ منڈی میں رات بھر رونقیں برقرار رہتی ہیں جبکہ صبح ہوتے ہی خرید و فروخت میں مزید تیزی آجاتی ہے۔ خریداروں کی تواضع کے لیے مختلف مقامات پر حلوہ پوری اور روایتی ناشتے کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے۔

ناظم آباد سے آنے والے عارف چاچا نے چار گھنٹے کی مسلسل کوشش کے بعد مناسب قیمت پر ایک ساتھ 6 بچھڑے خریدے۔ کنیز فاطمہ سوسائٹی کے رہائشی منیب نے بھی مارکیٹ کا جائزہ لینے کے بعد اپنے بجٹ کے مطابق جانور خریدا۔ دھوراجی کے مستقیم علی نے انتظامات کو گزشتہ برس کے مقابلے میں زیادہ فول پروف قرار دیا جبکہ نیو کراچی گودھرا کے مزمل فیروز نے بتایا کہ انہوں نے تین جانور خریدے ہیں اور یہاں بیوپاری ناجائز منافع خوری نہیں کر رہے۔

صبح سویرے خریداری مکمل کرنے والے شہریوں نے مختلف ہوٹلوں پر حلوہ پوری اور روایتی ناشتے سے لطف اٹھایا جبکہ جانوروں سے لدی گاڑیوں کی مختلف علاقوں کی جانب روانگی سے شہر کی شاہراہوں پر عید کا سماں دیکھنے میں آیا

Exit mobile version