Tashakur News

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی قیادت سے ملاقاتوں میں اہم پیشرفت، خطے میں کشیدگی کم کرنے پر اتفاق

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورۂ ایران کے دوران ایرانی قیادت سے ہونے والی ملاقاتوں میں خطے کی کشیدگی کے خاتمے اور حتمی سمجھوتے کے حوالے سے حوصلہ افزا پیشرفت ہوئی ہے۔
رینجرز اور ایس آئی یو کی مشترکہ کارروائی، بھتہ خوری میں ملوث مطلوب ملزم زخمی حالت میں گرفتار

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کا مختصر مگر انتہائی مؤثر دورہ ایران جاری ثالثی اور سفارتی کوششوں کا حصہ تھا، جس کا مقصد 8 اپریل کی جنگ بندی کے بعد خطے میں برقرار تناؤ کو کم کرنا اور تعمیری مذاکرات کو آگے بڑھانا تھا۔

بیان کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایران کے صدر Masoud Pezeshkian، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر Mohammad Bagher Ghalibaf، وزیر خارجہ Abbas Araghchi اور وزیر داخلہ Eskandar Momeni سے اہم ملاقاتیں کیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں خطے میں امن و استحکام، کشیدگی میں کمی اور حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے جاری مشاورتی عمل کو وسعت دینے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ بیان میں کہا گیا کہ تمام ملاقاتیں مثبت اور تعمیری ماحول میں ہوئیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی بات چیت کے نتیجے میں ثالثی عمل میں معنی خیز پیشرفت سامنے آئی۔

ایرانی قیادت نے پاکستان کی جانب سے خطے کے مسائل کے پرامن حل اور مذاکرات کے فروغ کے لیے ادا کیے جانے والے مخلصانہ اور تعمیری کردار کو بھی سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایران پہنچنے پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کا استقبال ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی اور دیگر سینئر سول و عسکری حکام نے کیا۔

واضح رہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے جاری سفارتی کوششوں کے سلسلے میں ایران پہنچے تھے جبکہ وفاقی وزیر داخلہ Mohsin Naqvi بھی تہران میں موجود ہیں۔

WhatsApp Image 2026 05 23 at 9.27.44 PM 1

Exit mobile version