Site icon Tashakur News

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی

petroleum1765292280 0 600x450 1

وفاقی حکومت نے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

جے یو آئی کا سندھ بھر میں مہنگائی کیخلاف احتجاجی مظاہرے، حکومتی پالیسیوں پر شدید تنقید

حکومتی فیصلے کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 80 پیسے کمی کی گئی ہے۔

نئی قیمتوں کے تحت پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 403 روپے 78 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 402 روپے 78 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے یہ کمی ایسے وقت میں کی گئی ہے جب ملک میں مہنگائی اور بڑھتی ہوئی ٹرانسپورٹ لاگت پر عوامی تشویش میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے فی لیٹر کمی کی تھی، جس کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بالترتیب 409 روپے 78 پیسے اور 409 روپے 58 پیسے مقرر کی گئی تھیں۔

اس سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پیٹرول 414 روپے 78 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 414 روپے 58 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گیا تھا۔

معاشی ماہرین کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی سے ٹرانسپورٹ، اشیائے خورونوش اور دیگر شعبوں میں مہنگائی کے دباؤ میں کسی حد تک کمی آنے کی توقع ہے۔

Exit mobile version