Tashakur News

بھیم پورہ نشتر روڈ پر گیس کی بندش کے خلاف احتجاج، شہریوں نے ٹائر جلا کر سڑک بلاک کر دی

کراچی کے علاقے بھیم پورہ نشتر روڈ کے قریب شہریوں نے گیس کی طویل بندش کے خلاف احتجاج شروع کر دیا، جس کے باعث علاقے میں ٹریفک کی روانی مکمل طور پر متاثر ہوگئی۔

سندھ کابینہ کی صحت کے شعبے میں بڑی اصلاحات کی منظوری، جے پی ایم سی و این آئی سی ایچ کے انتظامی اختیارات صوبے کو منتقل کرنے کا فیصلہ

مظاہرین کا کہنا ہے کہ کئی ماہ سے علاقے میں گیس کی فراہمی معطل ہے جس کی وجہ سے گھریلو معمولات شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ شہریوں نے شکایت کی کہ روزمرہ زندگی، خصوصاً کھانا پکانے اور گھریلو امور میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

احتجاج کے دوران مشتعل افراد نے ٹائر جلا کر سڑک کو دونوں طرف سے بند کر دیا، جس کے نتیجے میں ٹریفک جام ہو گیا اور قریبی علاقوں میں بھی آمدورفت متاثر ہوئی۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مظاہرین سے مذاکرات شروع کر دیے تاکہ صورتحال کو پرامن طریقے سے کنٹرول کیا جا سکے۔

احتجاج میں خواتین اور بچے بھی بڑی تعداد میں موجود تھے، جبکہ شہریوں نے متعلقہ اداروں سے فوری گیس بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔

WhatsApp Image 2026 05 22 at 11.14.14 PM

Exit mobile version