کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ Murad Ali Shah کی ہدایت پر سی ایم ہاؤس پبلک کمپلینٹ سیل میں عوامی شکایات کے حل کا مؤثر سلسلہ جاری ہے، جہاں شہریوں کے مسائل براہِ راست سنے جا رہے ہیں اور فوری کارروائی کے احکامات دیے جا رہے ہیں۔
عیدالاضحیٰ: آلائشوں کے محفوظ دفن کیلئے جی ٹی ایس شرافی اور لینڈ فل سائیٹس پر انتظامات آخری مراحل میں
اس موقع پر صوبائی وزیر جیل خانہ جات Ali Hassan Zardari نے سی ایم ہاؤس کمپلینٹ سیل کا دورہ کیا اور ٹول فری نمبر پر شہریوں کی شکایات خود سنیں۔
شہریوں نے پولیس، جیل خانہ جات، بلدیات، واٹر اینڈ سیوریج، صحت، تعلیم، بجلی، گیس اور ریونیو سے متعلق مختلف مسائل پیش کیے جن پر صوبائی وزیر نے فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو فوری کارروائی اور رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت جاری کی۔
علی حسن زرداری نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں کسی بھی قسم کی تاخیر یا غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، جبکہ شہریوں کو فوری ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے پولیس، ضلعی انتظامیہ اور بلدیاتی اداروں کو ہدایت کی کہ عوامی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور فوری اقدامات یقینی بنائے جائیں۔
وزیر جیل خانہ جات نے مزید کہا کہ واٹر اینڈ سیوریج، K-Electric، Sui Gas اور ریونیو محکموں کو عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے فعال رہنا ہوگا۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس کا پبلک کمپلینٹ سیل روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کے مسائل سن رہا ہے اور کابینہ اراکین خود اس عمل کی نگرانی کر رہے ہیں۔
سی ایم ہاؤس کمپلینٹ سیل کے تحت ٹول فری نمبر 080091915 سمیت دیگر نمبرز پر بھی شہریوں کی شکایات موصول کی جا رہی ہیں تاکہ فوری حل ممکن بنایا جا سکے۔

