Site icon Tashakur News

پاکستانی سفارتی کوششیں کامیاب، امریکی تحویل میں موجود بحری جہاز کے 20 ایرانی اہلکار وطن واپس پہنچ گئے

434524 1896583 updates

امریکا کی جانب سے قبضے میں لیے گئے بحری جہاز “توسکا” پر سوار ایرانی عملے کے 20 افراد پاکستانی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں بحفاظت اپنے وطن واپس پہنچ گئے۔

ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کی شادی میں صدر ٹرمپ کی شرکت غیر یقینی، ایران سمیت عالمی معاملات ترجیح قرار

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق امریکی تحویل میں موجود ایرانی عملے کی رہائی اور وطن واپسی ایرانی وزیر خارجہ، پاکستان اور سنگاپور کے اعلیٰ حکام کے درمیان سفارتی رابطوں کے بعد ممکن ہوئی۔

رپورٹس کے مطابق اس معاملے میں انسانی ہمدردی اور خیرسگالی کی بنیاد پر متعدد سفارتی اقدامات کیے گئے، جن کے نتیجے میں ایرانی سیلرز کی رہائی ممکن بنائی گئی۔

پاکستان میں ایران کے سفیر Reza Amiri Moghadam نے اس پیشرفت پر Shehbaz Sharif، Ishaq Dar اور متعلقہ پاکستانی اداروں کا شکریہ ادا کیا۔

ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کہ پاکستان نے انسانی ہمدردی، خیرسگالی اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے قابلِ تحسین کردار ادا کیا ہے، جسے ایران قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی سفارتی معاونت نے ایرانی عملے کی بحفاظت واپسی میں اہم کردار ادا کیا اور دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔

Exit mobile version