Donald Trump کے بڑے بیٹے Donald Trump Jr. کی شادی کی تقریب اس ہفتے بہاماس کے ایک نجی جزیرے پر منعقد ہونے جا رہی ہے، تاہم امریکی صدر کی تقریب میں شرکت غیر یقینی بتائی جا رہی ہے۔
محسن نقوی کی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے اہم ملاقات، خطے میں کشیدگی اور ایران امریکا تنازع پر تبادلہ خیال
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کی تقریب محدود پیمانے پر منعقد ہوگی جس میں صرف قریبی اہلِ خانہ اور چند قریبی دوستوں کو مدعو کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب میں شرکت متوقع نہیں، جبکہ اس حوالے سے قیاس آرائیاں بھی جاری ہیں۔
اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کے بیٹے کی خواہش ہے کہ وہ شادی میں شریک ہوں، تاہم موجودہ حالات میں ان کے لیے تقریب میں شرکت کرنا مشکل دکھائی دے رہا ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ اس وقت ان کی توجہ ایران سمیت دیگر اہم عالمی اور سفارتی معاملات پر مرکوز ہے، اسی وجہ سے شادی کی تقریب میں شرکت کا امکان کم ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق بہاماس میں ہونے والی اس تقریب کے لیے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ سیکیورٹی کے سخت اقدامات بھی متوقع ہیں۔

