Site icon Tashakur News

وزیراعلیٰ سندھ کا یونیورسٹی روڈ پر تعمیراتی کام 90 روز میں مکمل کرنے کا حکم، بی آر ٹی ریڈ لائن منصوبہ ایف ڈبلیو او کے سپرد

434511 3124625 updates

کراچی میں جاری بی آر ٹی ریڈ لائن منصوبے کی سست روی پر سندھ کابینہ نے اہم فیصلے کرتے ہوئے منصوبے کی تعمیراتی رفتار تیز کرنے کی منظوری دے دی، جبکہ وزیراعلیٰ سندھ Murad Ali Shah نے یونیورسٹی روڈ پر جاری تعمیراتی کام 90 روز میں مکمل کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
بجلی بلز پر جعلی کیو آر کوڈز کا انکشاف، پاور ڈویژن نے صارفین کو فراڈ سے خبردار کردیا

وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سی ایم ہاؤس میں ہونے والے سندھ کابینہ اجلاس میں ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ ڈپارٹمنٹ کی اہم سمری منظور کی گئی۔ اجلاس میں بی آر ٹی ریڈ لائن لاٹ 2 منصوبے میں تاخیر پر سابقہ جوائنٹ وینچر معاہدہ ختم کرنے اور ناقص کارکردگی کے باعث پرانا کنٹریکٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

کابینہ نے منصوبہ ہنگامی بنیادوں پر Frontier Works Organisation (ایف ڈبلیو او) کے سپرد کرنے کی بھی منظوری دی۔ حکام کے مطابق لاٹ 2 منصوبہ نمائش چورنگی سے موسمیات تک 12.85 کلومیٹر طویل حصے پر مشتمل ہے۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ یونیورسٹی روڈ پر مکسڈ ٹریفک لینز جلد مکمل کیے جائیں تاکہ شہریوں کو ٹریفک مسائل سے فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ انڈر پاسز، بلند ڈھانچوں اور نکاسی آب کے نظام کی تعمیر بھی تیز کی جائے تاکہ کراچی کی اہم شاہراہوں کی بحالی جلد ممکن ہو سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی ریڈ لائن منصوبہ مکمل ہونے کے بعد شہر میں ٹریفک کے دباؤ میں نمایاں کمی آئے گی۔

کابینہ اجلاس میں اعلیٰ تعلیم اور فنی تربیت کے شعبے سے متعلق چار اہم اصلاحاتی سمریوں کی بھی منظوری دی گئی، جبکہ سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی ترمیمی بل 2026 کی منظوری بھی دی گئی۔

سندھ حکومت نے فنی تعلیم کے شعبے میں نگرانی، شفافیت اور گورننس کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو اصلاحاتی اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی۔

Exit mobile version