کراچی میں Special Investigation Unit CIA Karachi نے عادی اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک مبینہ خطرناک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
کراچی: ساؤتھ زون پولیس کا گٹکا مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن، 4 ملزمان گرفتار
پولیس کے مطابق ایس آئی یو/سی آئی اے نے تھانہ بریگیڈ کی حدود میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، جس کے دوران ملزم محمد شیراز عرف شیری ولد محمد حیات کو گرفتار کیا گیا۔
کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے نائن ایم ایم پستول بھی برآمد کیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم عادی جرائم پیشہ ہے اور قتل، ڈکیتی، پولیس پر حملے اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے سمیت متعدد سنگین مقدمات میں ملوث رہ چکا ہے۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق ملزم کے خلاف مختلف تھانوں میں کئی مقدمات درج ہیں، جن میں تھانہ صدر، بریگیڈ اور سولجر بازار کے مقدمات شامل ہیں۔ ملزم پر قتل، ڈکیتی، پولیس مقابلے اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے جیسے الزامات بھی عائد رہے ہیں۔
ایس آئی یو حکام کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ ایس آئی یو میں بھی مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اس کے دیگر ساتھیوں اور ممکنہ مجرمانہ نیٹ ورک کا سراغ لگایا جا سکے۔
ترجمان ایس ایس پی ایس آئی یو/سی آئی اے ڈاکٹر Dr Samiullah Somro کے مطابق شہر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

