کراچی میں District City Police Karachi نے گٹکا اور ماوا سپلائی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ڈیفنس میں فوڈ ڈیلیوری رائیڈر کو کچلنے والا مفرور کار ڈرائیور گرفتار
پولیس کے مطابق کارروائیاں تھانہ کلاکوٹ، عیدگاہ اور نبی بخش کی حدود میں دورانِ پیٹرولنگ عمل میں لائی گئیں، جہاں مشکوک سرگرمیوں میں ملوث افراد کو حراست میں لیا گیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت شہباز، عاطف اقبال، اویس صداقت اور ارشد علی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے گٹکا اور ماوا برآمد کیا گیا ہے۔
ترجمان سٹی پولیس کے مطابق گرفتار افراد کا سابقہ کریمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا وہ کسی منظم نیٹ ورک یا دیگر جرائم میں بھی ملوث رہے ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، جبکہ انہیں مزید قانونی کارروائی اور تفتیش کے لیے انویسٹیگیشن حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
