Tashakur News

آئی جی سندھ کی زیر صدارت ادارہ جاتی اصلاحات کا جائزہ، میرٹ، شفافیت اور ڈیجیٹلائزیشن پر زور

Javed Alam Odho کی زیرِ صدارت سینٹرل پولیس آفس کراچی میں سندھ پولیس میں ادارہ جاتی اصلاحات اور انتظامی بہتری سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں پولیس کے مختلف شعبہ جات کے قواعد، بھرتیوں اور اصلاحاتی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، مطلوب دہشتگرد عمر عرف جان میر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک

اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، ڈی آئی جیز ہیڈ کوارٹرز، اسٹیبلشمنٹ، آئی ٹی، ٹریننگ، ٹی اینڈ ٹی، فائنانس سمیت اے آئی جیز، لیگل اور ایڈمن افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کی نگرانی میں قائم کمیٹی نے سندھ پولیس کے بنیادی خدوخال، ریکروٹمنٹ رولز، سروس اسٹرکچر اور دیگر انتظامی امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔

آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ جاتی اصلاحات کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اور تمام امور میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ریکروٹمنٹ، ٹریننگ اور انتظامی ڈھانچے میں بہتری سندھ پولیس کو مزید مؤثر، پیشہ ور اور عوام دوست بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

آئی جی سندھ نے ہدایت کی کہ پولیس کے مختلف شعبہ جات کے قواعد و ضوابط اور سروس اسٹرکچر کا جامع جائزہ لے کر جلد سفارشات مرتب کی جائیں، جبکہ اصلاحاتی عمل کو مرحلہ وار اور قابلِ عمل حکمتِ عملی کے تحت آگے بڑھایا جائے۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ادارہ جاتی بہتری، پیشہ ورانہ استعداد میں اضافے اور احتساب کے مؤثر نظام پر خصوصی توجہ دی جائے۔

اجلاس میں سندھ پولیس کے انتظامی اور آپریشنل امور کو مزید مؤثر بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹلائزیشن سے بھرپور استفادہ کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

WhatsApp Image 2026 05 21 at 7.41.58 PM 1

Exit mobile version