Site icon Tashakur News

کراچی: سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے موٹر سائیکل چوری میں ملوث دو ملزمان گرفتار، برآمد شدہ گاڑی پولیس کے حوالے

WhatsApp Image 2026 05 21 at 7.26.22 PM

کراچی کے ضلع ایسٹ میں پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

لیاری AVLC دفتر میں مبینہ کرپشن کا انکشاف، اے ایس آئی ممتاز پہنور پر گاڑیوں سے سریا چوری اور 10 لاکھ رشوت لینے کے سنگین الزامات

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت محمد نعمان ولد اقبال خان اور عمران ولد اسلم کے ناموں سے ہوئی ہے۔ دونوں ملزمان کو ایسٹ زون کے تھانہ جمشید کوارٹرز پولیس نے خفیہ اطلاع اور جدید نگرانی کے نظام کی مدد سے گرفتار کیا۔

کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے ایک سرقہ شدہ موٹر سائیکل برآمد کی گئی جس کا نمبر KGD-2463 ہے۔ پولیس کے مطابق یہ موٹر سائیکل تھانہ پی آئی بی کالونی کے علاقے سے چوری کی گئی تھی، جس کا مقدمہ نمبر 145/26 دفعہ 381A کے تحت پہلے ہی درج تھا۔

ابتدائی تفتیش میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ گرفتار ملزمان اس سے قبل بھی موٹر سائیکل چوری اور گٹکا ماوا فروشی جیسے مقدمات میں جیل جا چکے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کو ضابطے کے مطابق گرفتار کرکے مزید تفتیش کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے تاکہ ان کے نیٹ ورک اور دیگر ممکنہ وارداتوں کا بھی سراغ لگایا جا سکے۔

Exit mobile version