Site icon Tashakur News

بھارت: سی بی آئی نے رشوت ستانی کے الزام میں آرمی آرڈیننس کور کے کرنل کو گرفتار کرلیا

434485 5526246 updates

سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے کولکتہ میں آرمی آرڈیننس کور کے ایک کرنل کو مبینہ رشوت ستانی کے الزام میں گرفتار کرلیا۔
ایران نے آبنائے ہرمز پر کنٹرول مزید سخت کردیا، بحری جہازوں کیلئے پیشگی اجازت لازمی قرار

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار افسر کی شناخت کرنل ہمانشو بالی کے نام سے ہوئی ہے، جن پر 50 لاکھ بھارتی روپے رشوت لینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

بھارتی اخبار کے مطابق کرنل ہمانشو بالی اور دیگر متعلقہ افسران پر الزام ہے کہ انہوں نے بھاری رشوت کے عوض مختلف ٹھیکیداروں کو ٹینڈرز جاری کیے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سی بی آئی اس معاملے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے اور ممکنہ طور پر دیگر افسران کو بھی شاملِ تفتیش کیا جاسکتا ہے۔

Exit mobile version