Site icon Tashakur News

ایران نے آبنائے ہرمز پر کنٹرول مزید سخت کردیا، بحری جہازوں کیلئے پیشگی اجازت لازمی قرار

434448 5840715 updates

ایران نے آبنائے ہرمز پر اپنا کنٹرول مزید سخت کرتے ہوئے نیا کنٹرولڈ میری ٹائم زون قائم کرنے کا اعلان کردیا ہے، جس کے تحت گزرنے والے تمام بحری جہازوں کو پیشگی اجازت حاصل کرنا ہوگی۔
ایران سے معاہدہ نہ ہونے تک کوئی ریلیف نہیں دیں گے، ضرورت پڑی تو دوبارہ حملہ کرسکتے ہیں: ٹرمپ

خلیج فارس اسٹریٹ اتھارٹی کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں باضابطہ کنٹرول زون قائم کر دیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق ام القوین سے قشم جزیرہ تک سمندری حدود کی نئی لائن مقرر کی گئی ہے، جبکہ اس علاقے سے ہر قسم کی بحری آمدورفت کے لیے اتھارٹی سے رابطہ اور پیشگی اجازت لازمی قرار دی گئی ہے۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام دنیا کی اہم ترین بحری تجارتی گزرگاہوں میں سے ایک پر ایران کے سخت انتظامی کنٹرول کی عکاسی کرتا ہے۔

اس سے قبل پاسدارانِ انقلاب آبنائے ہرمز پر انتظامی اختیار کے لیے “پرشین گلف اسٹریٹ اتھارٹی” کے قیام کا اعلان بھی کرچکی ہے۔

پاسدارانِ انقلاب کے مطابق آبنائے ہرمز سے گزرنے والی تمام فائبر آپٹک کیبلز ایران کی نگرانی، اجازت نامے اور ٹول فیس کے دائرہ اختیار میں ہوں گی۔

رپورٹس کے مطابق آبنائے ہرمز کے زیرِ سمندر بچھا مواصلاتی نیٹ ورک روزانہ 10 ٹریلین ڈالر سے زائد مالیت کے عالمی مالیاتی لین دین کا ڈیٹا منتقل کرتا ہے، جس کے باعث اس آبی گزرگاہ کی اسٹریٹجک اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔

Exit mobile version