کراچی: ضلع کیماڑی پولیس نے موچکو کے علاقے میں اسمگلنگ کے خلاف دو مختلف مقامات پر کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے بڑی مقدار میں ممنوعہ اشیاء برآمد کرلی ہیں۔
کراچی: چیف آف دی نیول اسٹاف کی زیر صدارت پاک بحریہ کے افسران و جوانوں میں عسکری اعزازات تقسیم
پولیس کے مطابق پہلی کارروائی حب ریور روڈ پر حب سے آنے والی ایک ہائی جیٹ گاڑی کی تلاشی کے دوران کی گئی، جس سے 20 پیکٹ انڈین گٹکا اور 18 بورے (360 کلوگرام) اسمگل شدہ چائنا نمک برآمد ہوا۔
اس کارروائی میں اسمگلنگ میں ملوث ملزم عزت اللہ کو گرفتار کرلیا گیا، جس کے خلاف مقدمہ نمبر 329/26 درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
دوسری کارروائی موچکو چیک پوسٹ پر کی گئی جہاں پولیس نے مشکوک لوڈر رکشے کا تعاقب کیا، تاہم ڈرائیور رکشہ چھوڑ کر فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق رکشے سے 26 کلو چھالیہ اور 100 پڑیاں ماوا برآمد کی گئیں، جبکہ فرار ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 330/26 درج کرلیا گیا ہے۔
ترجمان کیماڑی پولیس نے بتایا کہ اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

