کراچی: شہر قائد کی عوام دوست مویشی منڈی سے عیدالاضحیٰ کے حوالے سے خوش آئند خبریں سامنے آئی ہیں جہاں خریداروں کے بھرپور رسپانس کے باعث جانوروں کی تیزی سے فروخت جاری ہے۔
کراچی: ایس بی سی اے کا تعمیراتی پرمٹ سسٹم میں انقلابی ڈیجیٹل اصلاحات کا اعلان، ون ونڈو نظام متعارف
تفصیلات کے مطابق منڈی میں لائے گئے مویشی ہاتھوں ہاتھ فروخت ہو رہے ہیں، جس کے باعث متعدد بیوپاری عید سے قبل ہی اپنا سارا مال بیچ کر منافع سمیت اپنے آبائی علاقوں کو روانہ ہو گئے ہیں۔
ایڈمنسٹریٹر طارق تنولی کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے بیوپاری خان محمد منڈی کے پہلے خوش نصیب بیوپاری بنے جن کے تمام 132 جانور مکمل طور پر فروخت ہو گئے۔ اسی طرح کشمور کے بیوپاری سلطان کے تمام جانور بھی فروخت ہو کر وہ بھی واپس روانہ ہو گئے۔
انہوں نے بتایا کہ قائدآباد کراچی کے بیوپاری دوست محمد کے 30 میں سے 25 جانور فروخت ہو چکے ہیں جبکہ باقی مال بھی جلد فروخت ہونے کی توقع ہے۔
بیوپاریوں نے منڈی کے انتظامات کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی اور سہولیات بہتر ہونے کے باعث خریداروں کا اعتماد بڑھا ہے جس سے کاروباری سرگرمیوں میں نمایاں تیزی آئی ہے۔
