کراچی: پولیس کی جانب سے گرفتار کی گئی مبینہ منشیات فروش انمول عرف پنکی سے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے بھی تفتیش شروع کر دی ہے۔
پروٹیکٹیڈ صارفین کی سبسڈی ختم کرنے کی خبریں مسترد، عوام دشمن اقدام ہوگا: امتیاز شیخ
ایس آئی یو ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم نے ملزمہ سے اس کے مبینہ سرپرستی نیٹ ورک اور پولیس اہلکاروں و افسران کے کردار سے متعلق سوالات کیے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنکی سے رشوت لینے والے مبینہ پولیس افسران اور اہلکاروں کی فہرست تیار کر لی گئی ہے، تاہم اب تک کی تفتیش میں ایس آئی یو کے کسی افسر یا اہلکار کے ملوث ہونے کے شواہد سامنے نہیں آئے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق تقریباً 12 مبینہ پولیس اہلکاروں اور افسران کے رشوت وصول کرنے کے شواہد پر بھی تحقیقات جاری ہیں، جن کے کردار کو مزید جانچنے کے لیے تفتیشی عمل تیز کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کیس میں تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے شفاف تحقیقات کی جا رہی ہیں اور کسی بھی ملوث فرد کو قانون کے دائرے سے باہر نہیں رکھا جائے گا۔

