کراچی: ڈپٹی کمشنر ساؤتھ کے احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ حاظم بھنگوار نے آگانی چوک آرام باغ میں واقع ایک ہیریٹیج بلڈنگ پر جاری غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چار افراد کو گرفتار کر لیا۔
ایس بی سی اے ریگولیشنز 2026 میں ترمیم، فیسوں اور چارجز میں نمایاں اضافہ، تعمیراتی شعبے میں تشویش
اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ کے مطابق اطلاع ملنے پر فوری طور پر موقع پر پہنچ کر کارروائی کی گئی جہاں ہیریٹیج عمارت پر غیر قانونی تعمیراتی کام جاری تھا۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار کیے گئے افراد کو حراست میں لے کر مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
حاظم بھنگوار نے واضح کیا کہ ہیریٹیج عمارتوں پر کسی بھی قسم کی غیر قانونی یا نجی تعمیرات کی اجازت نہیں دی جا سکتی، اور اس سے قبل اسی مقام پر ایک ایف آئی آر بھی درج کی جا چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ تاریخی عمارتوں پر قبضے یا غیر قانونی تعمیرات کی ہر کوشش کو ناکام بنائے گی اور آرام باغ کی تمام تاریخی عمارتوں کو ان کی اصل اور قدیمی شکل میں بحال کیا جائے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ عمارتیں شہر کا تاریخی ورثہ ہیں جن کی حفاظت ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔

