کراچی: پاک انٹرنیشنل بزنس فورم کراچی کے قائم مقام صدر میجر (ر) عبدالواحد غوری نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر عائد بھاری لیوی، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور کاروباری مشکلات نے عوام اور تاجر برادری کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔
ایسٹ زون کراچی میں کرائم میٹنگ، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رکھنے کی ہدایت
انہوں نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی جانب سے 22 مئی بروز جمعہ ملک گیر یومِ احتجاج کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری اور بزنس کمیونٹی عوامی مسائل، معاشی استحکام اور شہری حقوق کے لیے ہر پرامن اور مثبت آواز کے ساتھ کھڑی ہے۔
میجر (ر) عبدالواحد غوری نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم لیوی اور مہنگائی کے بوجھ میں فوری کمی کی جائے تاکہ عوام اور کاروباری طبقے کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ معاشی صورتحال میں کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں جس کے باعث متوسط طبقہ اور چھوٹے تاجر سب سے زیادہ مشکلات کا شکار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی سطح پر فضول خرچیوں پر قابو پا کر عوامی ریلیف کو ترجیح دی جانی چاہیے۔

