Tashakur News

ایسٹ زون کراچی میں کرائم میٹنگ، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رکھنے کی ہدایت

کراچی: ڈی آئی جی ایسٹ زون ڈاکٹر فرخ علی کی زیر صدارت ہفتہ وار کرائم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ضلعی و انویسٹی گیشن ونگ کے ایس ایس پیز اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

سیکیورٹی ڈویژن میں اپریل 2026 کے “ایمپلائیز آف دی منتھ” کا اعلان، شاندار کارکردگی پر افسران و اہلکاروں کو اعزاز

اجلاس میں افسران نے آئی آرز، مضر صحت گٹکا ماوا، منشیات فروشوں کی گرفتاریوں اور مقدمات کے اندراج سمیت مختلف جرائم کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔

ڈی آئی جی ایسٹ زون نے ہدایت کی کہ اسٹریٹ کرائم، اقدامِ قتل، چوری، ہاؤس رابری، گاڑیوں کی چوری اور اسنیچنگ سمیت تمام جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی عمل میں لائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رکھی جائیں تاکہ شہریوں کو محفوظ اور پرامن ماحول فراہم کیا جا سکے۔

ڈی آئی جی ایسٹ ڈاکٹر فرخ علی نے کہا کہ موجودہ وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے شہریوں کو بہتر سیکیورٹی فراہم کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

اجلاس کے اختتام پر اچھی کارکردگی پر ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر عبدالخالق پیرزادہ اور ایس پی انویسٹی گیشن ملیر ماجدہ ہالیپوٹو کو تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔

WhatsApp Image 2026 05 20 at 7.54.26 PM

Exit mobile version